وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شینزو آبے نے آج یہاں
ٹوکیو سے ہیوگو پریفیکچر میں واقع کوبے اسٹیشن تک مشہور زمانہ شنکانسین بلٹ
ٹرین میں سفر کیا اور کوبے میں کاواساکی میں واقع بلٹ ٹرین فیکٹری کا
دورہ
کیا۔تین دن کےجاپان دورے کے آخری روزمسٹر نریندر مودی آج صبح ٹوکیو کے ریلوے
اسٹیشن پہنچے جہاں جاپان کے وزیر اعظم مسٹر آبے ان کا انتظار کر رہے تھے۔بعد میں دونوں لیڈران وہاں سے شنكانسین 'ہائی اسپیڈ ٹرین' پر سوار ہوئے۔